سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ کسی شہری یا سیاسی جماعت نے نیب ترامیم کو چیلنج نہیں کیا۔ عدالت کو تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ نیب ترامیم سے درخواست گزار کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ احتساب ہونا چاہئےلیکن عدالت کس اختیار کے تحت بنیادی حقوق کو بنیاد بنا کر احتساب کا قانون سخت بنانے کا حکم دے سکتی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کر رہا ہے۔
style=”display:none;”>