الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت سے متعلق نوٹس نہیں ملا۔الیکشن کمیشن نے نوٹس دوبارہ جاری کرتے ہوئے عمران خان کے نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست 23 نومبر تک ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>