پی اے ایف فنشنگ اسکول کے51ویں کورس کی گریجویشن تقریب آفیسرز میس، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی بیگم آ منہ معراج تھیں۔ مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔
بیگم آ منہ معراج نے پرسنلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ادار ے میں تربیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور معاشرے کی خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے فیکلٹی ارکان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
جولائی 1996ء میں قائم کردہ پی اے ایف فنشنگ اسکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے جہاں خواتین کو مختلف کورسز بشمول کمیونیکیشن سکلز، لینگویجز، منیجمنٹ، آرٹ آف پریزنٹیشن، ڈومیسٹک سائنسز، عمومی ثقافت، آداب میزبانی، بچوں کی دیکھ بھال، نفسیات، اور روحانی افزودگی کے شعبہ جات میں عملی تربیت دی جاتی ہے۔
style=”display:none;”>