صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور دوسرے شعبوں میں وسائل کے مقابلے میں ہنر مند افراد کی قلت ہے، لہذا وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہوگی۔
گلگت میں جی بی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک زرخیز خطہ ہے، سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، یہاں کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی وبا میں بھی دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے۔بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق صدر مملکت نے کہا کہ علاقے میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور یونیورسٹی میں پیشہ ورانہ قیادت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی قابل، اہل اور موزوں شخصیت کا تقرر کی جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس قائم کئے جائیں گے۔
style=”display:none;”>