راولپنڈی ( پ ر)جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز، چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) یو کے آرمی نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر سی جی ایس یو کے آرمی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کا اعتراف کیا۔ اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف یو کے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔