چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ عام انتخابات شفاف اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کرائے جائیں گے۔اسلام آباد میں قومی ووٹرز ڈے کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملداری کرائی ہے اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی گئی، صوبائی حکومتیں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے بالکل تیار نہیں تھیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیسری بار حلقہ بندیاں کر رہا ہے ۔پنجاب کے بلدیاتی انتخاب اپریل میں ہوں گے اس کے لیے پنجاب حکومت کو پابند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن اکتیس دسمبر کو ہو ں گے۔
style=”display:none;”>