عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے ملک میں عام انتخابات پراتفاق ہوگیا ہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر میں الیکشن تاریخ ملنے جارہی ہے، اسی دوران نئے الیکشن کمیشن کا قیام کا اور نگران حکومت کا فیصلہ بھی ہوگا، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ شیخ رشید نے نام لئے بغیر آصف زرداری سے متعلق کہا کہ نئے الیکشن پر قرنطینہ والےبھی مان گئے ہیں، اب صرف مولانا فضل الرحمان کو راضی کرنا رہ گیاہے ۔
style=”display:none;”>