بلوچستان کے علاقے خوست میں کوئلہ کی کان میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مرنے والوں میں نورخان، عبدالحنان، سید حنان ،عبدالرحمن جبکہ زخمیوں میں شیرزمان، سید اکرم، بازمحمد شامل ہے۔ ضلع ہرنائی کے میں پیش آنے والے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو ضلع ہرنائی کے علاقے خوست کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے قابل نفرت عمل میں ملوث عناصر سخت ترین سزا کے حق دار ہیں جن کی گرفتاری کیلئےتمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔
style=”display:none;”>