ملک بھر میں کورونا وبا کے باعث مزید 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ قومی ادارے صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 18 ہزار305افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 818نئےکیس رپورٹ ہوئے جبکہ کوروناکے نئے مریضوں کی شرح 4.47 فیصدریکارڈکی گئی۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کر دی ہیں ۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ عوام وبا سے بچنے کیلئے حکومت کی گائیڈ لا ئینز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
style=”display:none;”>