پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیشی ہونے کے لئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ان تمام کیسوں میں ان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ عمران خان بینکنگ کورٹ میں فارن فنڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ میں جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوں گے اس لئے کہ عدالت نے انھیں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدائت کی ہے۔ ان کی ضمانت کی درخواست پرآج فیصلہ ہونے کی توقع ہے۔
انھیں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد حسن کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔ عمران خان اے ٹی سی میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرینگے۔ اس لئے کہ عدالت نے پیش نہ ہونے پرعمران خان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
style=”display:none;”>