قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ سپورٹ کرتے رہیں۔
اظہر علی نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اظہر علی نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔
37سالہ اظہر علی نے 2010میں انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سےٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میں نصف سنچری سکور کی اور ٹرپل سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی ٹیسٹ پلیئر ہیں۔ اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 96 میچز میں سات ہزار ستانوے رنز سکور کئے۔ وہ یونس خان، جاوید میاں داد،انضمام الحق اور محمد یوسف کے بعدسب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کرنے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر ہیں۔
style=”display:none;”>