وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری ایران کے دوروزہ سرکاری دورے پر تہران روانہ ہوگئے۔ وہ اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹرامیرعبدالہیان کی دعوت پرایران کادورہ کررہے ہیں۔
دورے کے دوران وزیرخارجہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پراپنے ایرانی ہم منصب سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ ایران کے صدراوردوسری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرخارجہ کل مشہد کادورہ کریں گے۔
دونوں فریق اعلیٰ سطح کے وفود کے مذاکرات کے دوران تجارت اوراقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی فراہمی ،سرحدی ذریعہ معاش، سڑک اورریل کے رابطے اورزائرین کوسہولیات کی فراہمی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیں گے۔
دونوںفریق خصوصاً افغانستان کی صورتحال اور جنوبی ایشیا میں اسلام مخالف پراپیگنڈے کی روک تھام کے ساتھ علاقائی سلامتی کی صورتحال کابھی جائزہ لیں گے۔
style=”display:none;”>