وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سال فورم کے اجلاس کا عنوان ہے” تاریخ ایک دوراہے پر: سرکاری پالیسیاں اور کاروباری حکمت عملیاں”۔
وزیر خارجہ کے ہمراہ امور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی ہونگی۔وزیر خارجہ ابھرتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی پیش رفت کے اقتصادی اور سماجی اثرات اور کورونا وباء سے پیدا ہونے والے مسائل تحفظ خوراک و توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پاکستان کانکتہ نظر بیان کریں گے۔وہ اس سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں اور ذرائع ابلاغ سے بھی گفتگو کریں گے۔
style=”display:none;”>