ایل سلواڈر کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے 9 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں مقامی ٹورنامنٹ کا میچ شیڈول تھا اور شائقین کے آتے وقت بھگدڑ مچی۔