کل رات تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیلاب زدگان کی امداد کی ٹیلی تھون میں بیرون ملک اور ملک کے اندر سے بھی بے شمار پاکستانیوں نے پانچ ارب روپیہ دینے کا وعدہ کیا، جبکہ بہت سے لوگوں نے اسی وقت رقم دو بینک اکاونٹس میں جمع بھی کروادی۔
ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کے آغاز میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک بہت بڑے امتحان سے گزر رہا ہے، سیلاب کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہے اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان مل کراس امتحان کاسامنا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کو گائیڈ کریں گے اور ڈائریکشن دیں گے تاکہ رضاکار متاثرہ لوگوں تک پہنچیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں کہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ سیلاب سے مالی طور پر تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور مدد کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ جتنے بھی فنڈز جمع ہوں گے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں گے۔ ٹیلی تھون مہم کے دوران ۵ ارب روپیہ یا گتو بینک اکاونٹس میں منتقل کعد ئے گئے یا امداد دینے کا وعدہ کیا گیا۔
اس میں امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے اعلان کردہ 22 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان بھی شامل ہے اور برطانوی نژاد پاکستان باکسر عامر خان نے پانچ ملین روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
style=”display:none;”>