نئی دہلی ( خصوصی رپورٹ) ہندوستان میں بارش اور سیلاب سے سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ شمالی ہندوستان میں مسلسل بارش کے بعد زندگی بدستور مفلوج ہےپہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک دریاؤں میں طغیانی ہے اور ان کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ ایک طرف ہماچل پردیش میں حالات بہت خراب ہیں تو دوسری طرف پنجاب میں دریا کے بند ٹوٹ رہے ہیں۔ دہلی میں دریائے جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ریاست ہماچل پردیش میں 80 افراد جبکہ چندی گڑھ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری پنجاب کے کئی اضلاع میں مسلسل بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔ جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اچانک سیلاب سے پنجاب میں اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔