برادر اسلامی ملک ترکی کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیرِ ماحولیات مراد خرم ایک 17 رکنی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس وفد کی پاکستان آمد کا واحد مقصد پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنا اور اس قدرتی آفت کا شکار ہونے والے لوگوں کا احوال معلوم کرنا ہے۔ ترکی کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو اس آفت سے جلد نکالے۔
ترکی کے سفارت خانے نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین پاکستانی وزرا شیری رحمان، رانا ثنااللہ اور احسن اقبال نے ترک وزراء اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کیاہے۔
style=”display:none;”>