افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
style=”display:none;”>