امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں پولیس تشدد کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ جوں ہی اس واقعہ کی ویڈیو جاری ہوئی، میمفس اور ملک کے کئی دیگر متعدد بڑے شہروں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور بڑے پیمانے پر، پر امن مظاہرے شروع ہوگئے۔
امریکی معاشرے کے لئے اس خبر کا سب سے زیادہ تشویش ناک پہلویہ ہے کہ یہ پولیس تشدد کا ایک غیرانسانی اور بہیمانہ واقعہ ہے جس میں پولیس اہلکاروں نےایک نوجوان کو اس کی کار سے باہر گھسیٹ کر اس پر اتنا جسمانی تشدد کیا کہ وہ ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس “ایک نوجوان” کو بیٹن، مکوں اور لاتوں سے مارنے والے “پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ تھی۔” یہ بات ذہن میں رہے کہ پولیس تشدد کے ایسے کسی دوسرے واقعہ کے عین مطابق، پولیس تشدد کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والا نوجوان بھی سیاہ فام تھا، لیکن اسے مارنے والے پانچوں پولیس اہلکار ‘سفید فام’ نہیں بلکہ وہ بھی ‘سیاہ فام’ تھے۔
style=”display:none;”>