پھل اور سبزیاں برآمد کرنے والے تاجروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیر کے باعث آم کی پیداوار میں اس سال پچاس فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے موسمی گرمی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث پھل کی پیداوار میں کمی ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر ملتان میں مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر عبدالغفار گریوال نے کہا ہے موسمیاتی تغیر کی وجہ سے موسم بہار میں آم کے پودوں پر پھول آنے کے موسم میں درجہ حرارت میں غیر معمولی طور پر اتار چڑھاؤ آتا رہا جس کی وجہ سے درختوں پر پھل کم لگا ہے۔
style=”display:none;”>