وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کے متاثر ہونے کا احساس ہے۔
سابق پی ٹی آئی حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق پی ٹی آئی حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کو جلد اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم جلد معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا سب سے بدترین معاہدہ کیا۔ انتہائی برے معاشی فیصلے کرنے والے لوگوں میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم جن مشکلات سے گزر رہی ہے ان حالات کے ذمہ دار خود کو کیسے معصوم ظاہر کر سکتے ہیں۔
style=”display:none;”>