الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ ان کے اس غیر ملکی سفر اور منزل کے بارے میں پی ڈی ایم یا ان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی تھی اس لئے صورتحال کے پیش نظر یہ قیاس کر لیا گیا کہ وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن گئے ہیں اور وہ لندن میں قیام کے دوران جے یو آئی کے کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
تاہم اب ترجمان جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کے لندن جانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان لندن نہیں بلکہ نجی دورے پر تھائی لینڈ گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سیاسی نہیں بلکہ مسلسل سیاسی مصروفیات کے باعث تھک جانے پر نجی نوعیت کا ہے۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان جمعے کو وطن واپس آئیں گے۔