اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں کمیشن نے فواد چودھری کے وکیل کی کیس ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ فواد چودھری کے معاون وکیل پیش ہوئے اور کیس ملتوی کرنے درخواست کی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے کمیشن کو بتایا گیا کہ فواد چودھری کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے تھے مگر وہ نہیں ملے۔ بنچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نہ خود آئے ہیں نہ ہی استثنی کی کوئی درخواست دی ہے،فواد چو دھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔