اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دوبارہ اپنا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ۔ الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر اس معافی نامے کا فیصلہ سنا دیں گے ۔ فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ فواد چودھری اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئےاور دوبارہ اپنا تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا جس پر چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کو آن ریکارڈ لے آتے ہیں۔ اگلی سماعت پر فیصلہ کر دیں گے۔ کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کا معافی نامہ مسترد کر دیا تھا۔