لاہور : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فیاض الحسن چوہان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بیچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کی ، فیاض الحسن چوہان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا ۔