پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 6 ستمبر کوجی ایچ کیو میں ہونے والی یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے اور 24 گھنٹے میں ہیلی کاپٹروں کی 140 پروازوں کے ذریعے 550 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین میں 29 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
style=”display:none;”>