یورپی یونین ایجنسی نے کہا ہے کہ یورپ اپنی 500 سالہ تاریخ میں بدترین خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے جہاں براعظم کا دو تہائی حصہ خطرے کی حالت میں ہے، رسد اور بجلی کی پیداوار سمیت بعض فصلوں کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے۔
یورپی خشک سالی آبزرویٹری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بدترین خشک سالی میں موسم گرما کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، مکئی کی پیداوار گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط سے 16 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ سویا بین اور سورج مکھی کی پیداوار میں بھی بالترتیب 15 فیصد اور 12 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
style=”display:none;”>