چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بہاولپور کور نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر چولستان کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کو طبی اور امدادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے۔
بہاولپور کور کی جانب سے چنن پیر میں 42 بستروں کی گنجائش والے ہیٹ اسٹروک سنٹر کو مربوط کرتے ہوئے مفت طبی اور خشک سالی سے نجات کا کیمپ لگایا گیا ہے۔
سول ملٹری انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے، ہیٹ اسٹروک کے علاج کی سہولیات اور واٹر باؤزر سے لیس 3 موبائل ہیلتھ ٹیمیں صحرائے چولستان میں نقل مکانی کرنے والوں کے لیے بنائے گئے دور دراز کے کیمپوں کا دورہ کر رہی ہیں۔
مقامی طور پر بنائے گئے آبی ذخائر کو بھرنے کے ساتھ 70 دیہاتوں کو 300,000 لیٹر سے زیادہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔ 5000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے چنن پیر میں فری میڈیکل اینڈ ڈراؤٹ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں آرمی افسران اور کمشنر بہاولپور کی جانب سے امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
style=”display:none;”>