ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اب اتوار کو میلبرن میں پاکستان کا فائنل مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے 8 اوورز کے اختتام پر 84 رنز اسکور کرلیے۔
آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
A serious statement from @eng
landcricket this is. Win by 10 wickets with 24 balls left. #wow
— Tim Bresnan (@timbresnan) November 10, 2022
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 33 گیندوں پر 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں چوتھی مرتبہ 50 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 5،کپتان روہت شرما 27، سوریا کمار 14 اور رشبھ پنت 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کے کرس جورڈن نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
دوسری جانب آج انگلینڈ کی طرف سے م
ارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان انجری کے سبب نہیں کھیل رہے۔
گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
style=”display:none;”>