اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا، میڈیا سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق خبریں نہ چلائی جائیں۔
جبکہمیڈیا ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آئینی نکات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ پر اس وقت فیصلہ نہیں کر رہے۔