اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے الزام لگایا ہے کہ انھوں نے تھانہ سیکریٹریٹ میں اپنی والدہ کے رونے کی آوازیں سنی ہیں ۔ شیریں مزاری کی صاحبزادی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ تھانہ کے مرد اہلکاروں نے انھیں بھی مارا ہے اور فرش پر گھسیٹتے رہے ہیں، ” یہ لوگ اب میری والدہ کو اس تھانہ سے کہیں اور شفٹ کر رہے ہیں” اس سے قبل خبر آئی تھی کہ عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ لیکن اب اطلاع یہ ہے کہ رہائی کے فورا” بعد انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔