مانیٹرنگ ڈیسک: ایک طرف ملک بھر میں مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج جاری ہے، اوپر سے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
بجلی مزید 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، بجلی کے نرخ میں مزید اضافے کے لئے سی پی پی اے نے درخواست دائر کر دی جس پر کل سماعت ہوگی۔
جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی جائے گی، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسیسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست دی ہے جس پر نیپرا کی سماعت ہوگی، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
اضافے کی صورت میں صارفین پر مزید 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔