سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کا قبل از وقت الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پنجاب میں جو جیتا حکومت بنا لے گا۔ہم ہارے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے،عمران خان کے طرح بھاگیں گے نہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو نیب کو ختم کرنا ہوگا۔
style=”display:none;”>