اسلام آباد: ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2023 تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔
رجسٹرڈ ووٹرز میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کا 45.98 فیصد ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 ہے جبکہ بلوچستان میں 52 لاکھ 60 ہزار 247 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 لاکھ 25 ہزار 575 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔