سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ۔۔انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی مہم گزشتہ رات ختم ہو گئی ہے۔۔ پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں اتوار کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔۔سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے دائر تما م درخواستیں خارج کر دی ہیں۔۔
تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ سٹاف کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جا رہا ہے۔۔
سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کراچی اور اسلام آباد میں افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہیدبینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں پولنگ ہو گی۔
style=”display:none;”>