احسان اللہ ریکی نے وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔صدرڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ احسان اللہ ریکی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ احسان اللہ ریکی کے حلف کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی کل تعداد پچپن ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 34 ہے جبکہ وزرا مملکت کی تعداد احسان اللہ ریکی کی شمولیت سے 6 ہو گئی ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد چار ہے جن کے عہدے وفاقی وزیر کے مساوی ہیں۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد گیا ہے۔
style=”display:none;”>