اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے، 2018ء میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق 2023ء میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 تک پہنچ گئی، 2018ء میں دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔ 2023ء میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔
سندھ میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی۔
2023ء میں خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔
بلوچستان میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔