اسلام باد( خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےمردم شماری کے اعداد وشمار کی سرکاری اشاعت اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کے لئےقانونی ٹیم سے معاونت طلب کر لی۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں قانونی ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ آئین اور قانون کی روشنی میں اجلاس کو ضروری رہنمائی فراہم کرے۔ الیکشن کمیشن نے لاء ونگ کو حکم دیا کہ ادارےکی طرف سے دائر تمام پرائیویٹ شکایات کی فوری سماعت اور فیصلوں کے لئے متعلقہ عدالتوں سے رجو ع کرے۔