وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اقتصادی تعلقات بڑھانا چاہئے جس وجہ سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار کرنے سے روکنے میں مدد ملی آئی ایس ایس آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے لوگوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کام کر سکتے ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کے لئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے خطے میں ہے کہ جہاں دنیا میں ہونے والی تبدیلیاں براہ راست اثرانداز ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں، سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں اہم کرداراداکرچکاہے اور اب بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
style=”display:none;”>