افغانستان کے صوبوں پکتیکا اور خوست میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 280 افراد جاں بحق اور 600 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان عبوری حکومت نے امدادی تنظیوں سے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
نائب ترجمان افغان عبوری حکومت بلال کریمی نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں صوبہ پکتیکا کے چار اضلاع میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے،امدادی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ فی طور پر امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجوائیں۔
پکتیکا کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے درجنوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
style=”display:none;”>