سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے پیش نظر لوگوں نےدوسرے ملکوں میں نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ ویزا اور امیگریشن دفاتر میں لاکھوں کے حساب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سری لنکا کو سات دہائیوں میں بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت ہے۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ پانچ ماہ میں لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں وہ دن میں دفتری اوقات سے زیادہ وقت لگا کر کام کر رہے ہیں مگر اتنی زیادہ درخواستوں پر کام کرنے کے لئے کئی مہینے درکار ہیں۔اب تک دو لاکھ88 ہزار 6 سو 45 افراد کو پاسپورٹ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں91 ہزار331افراد کو پاسپورٹ جاری کئے گئے تھے۔
style=”display:none;”>