اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متوقع غذائی بحران کے پیش نظر لوگوں کی بہت بڑی تعداد غریب ملکوں سے امیر ملکوں کی جانب نقل مکانی کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فلپو گرینڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2021 کے اختتام تک دنیا بھر سے90 ملین کے قریب لوگ تشدد،لڑائیوں اور غربت و بیروزگار ی کی وجہ سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
اگر غذائی بحران پیدا ہوتا ہے اور جنگ ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور موسمیاتی تبدیلیاں جاری رہتی ہیں تو نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کا امکا ن ہے۔ روس ،یوکرین جنگ کی وجہ سے بھی غذائی بحران اور نقل مکانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
style=”display:none;”>