چین کو کئی عشروں بعد شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ اب چینی سائنسدانوں نے اس آفت سے بچنے کے لیے مصنوعی بارشیں برسانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ملک کو خشک ترین موسم گرما کا سامنا ہے۔
اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ فصلیں مرجھا گئی ہیں اور آبی ذخائر اپنی معمول کی سطح سے بھی گر کر آدھے رہ گئے ہیں۔ سیچوان اور ہمسایہ صوبے ہوبی کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ہزاروں ہیکٹر پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جبکہ لاکھوں ہیکٹر فصلوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
style=”display:none;”>