لاہور: سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کے باعث بائی پائپ لگا ہوا ہے، ان کے چیسٹ، ناک اور گلے کے سی ٹی اسکینز کرا لیے گئے ہیں، وہ دمہ کی مریضہ ہیں اور انہیں چیسٹ انفیکشن بھی ہے