ایمبیسیڈر ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ٹویٹ کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت پاکستان کے برسلز میں سفیر ہیں۔ اسد مجید قبل ازیں امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے اور ان کے دور سفارت میں سائفر کا معاملہ سامنے آیا تھا جسے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بڑا معاملہ بنایا اور اس کے بعد قومی افق پر اس معاملے کی گونج رہی۔
style=”display:none;”>