افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اور مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 43 روز بعد کابل واپس لوٹ گئے۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ عیدالفطر اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارنے کے لئے بھارت گئے تھے۔
کابل واپس پہنچنے پر افغان حکام اور سابق حکومتی رہنماؤں نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا استقبال کیا۔ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ افغان عوام اپنے ملک میں پرامن اور اچھے ماحول میں زندگی گزاریں۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ وہ کسی حکومتی عہدے کے لئے افغانستان میں مقیم ہیں۔ انہوں کہا کہ افغانستان میرا ملک ہے اور میں اپنے ملک میں رہنا چاہتا ہوں۔
ڈاکٹر عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں عبوری حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغان عوام کی معیار زندگی کو بہتربنانے کے لئے کام کرے۔
style=”display:none;”>