بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرمان نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ ہارتے ہیں تو گڑ بڑ لگتی ہے، مگر شکست کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھ رہے ہیں، پلیئرز میں قابلیت ہے، جب ہی یہ پلیئرز یہاں تک پہنچے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کیچ ڈارپ کرنے کے بعد ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس رہے، البتہ سوشل میڈیا ہم نہیں دیکھتے، ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
روہت شرما نے ایشیاکپ کے فائنل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان اور بھارت کافائنل ہوگا،فکر نہ کرو۔’
اعداد و شمار کا حساب کتاب رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ ان کی اس ‘خواہش’ کی بنیاد ان کی اس “امید” پر ہی مبنی ہوسکتی ہے کہ پاکستان اپنے اگلے دونوں، یعنی افغانستان اور سری لنکا کے میچ ہار جائے تو، پوائینٹس برابرہوجائیں گے اور رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت کے فائینل کھیلنے کی ایک امید پیدا ہوسکتی ہے۔
style=”display:none;”>