تقریباً دو برس قبل جس لمحے انہوں نے عہدہ چھوڑا تھا، اس وقت سے ہی یہ قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ وہ واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سابق صدر نے اس کا اعلان کرتے ہوئے، اب اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں دوبارہ واپسی کے متمنی ہیں اور اس کے لیے وہ سن 2024 کے صدارتی انتخابات میں مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سابق صدر نے اپنی معروف نجی رہائش گاہ مار-اے-لاگو کلب میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”آج رات میں امریکہ کے صدر کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں۔ امریکہ کی واپسی تو ابھی شروع ہو رہی ہے۔”
اس اعلان سے قبل دن میں ان کے معاونین نے امریکی وفاقی الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرانے کی کارروائی کی اور اس کے تحت ”ڈونلڈ جے ٹرمپ برائے صدر 2024” کے نام سے ایک کمیٹی قائم کی گئی۔
اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں کے خاتمے، خارجہ پالیسی، سرحدی کنٹرول، اور کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی متعدد متنازعہ پالیسیوں کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ”چار مختصر سالوں میں ہر کوئی بہت اچھا کر رہا تھا۔ ہر شخص اس طرح سے ترقی کر رہا تھا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہو۔” ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی صرف ایک مدت صدارت کے دوران امریکہ نے ”دہائیوں ” کے امن کا لطف اٹھایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے سن 2020 کے الیکشن میں مداخلت کی تھی، جس کی وجہ سے وہ ہار گئے تھے۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی ان کی اس میراث کو نقصان پہنچنے لگا۔
style=”display:none;”>