واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو 2020ء کے انتخابات میں ردوبدل کرنے اور دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لئے خود کو قانون کے حوالے کردیں گے۔
اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں گرفتاری دینے کیلئے جمعرات کو جارجیا کے شہر اٹلانٹا جاؤں گا۔ٹرمپ کو اپنے دور اقتدار میں کیے گئے افعال پر چار مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ کا یہ اعلان ان کے وکلا کی اٹلانٹا میں پراسیکیوٹرز سے ملاقات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔