بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر 295 روپے کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں آخری چار سیشن میں ڈالر 11 روپے 41 پیسے منہگا ہوا ہے